کسی کو بھی پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فرحت اللہ بابر

جمعہ 22 اگست 2014 14:28

کسی کو بھی پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فرحت اللہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر دھاوابولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پیپلز پارٹی کے رہنما نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا کے دھرنے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والی جماعتوں کی قیادت کی جانب سے پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کے خلاف ہتک آمیز زبان کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پارلیمانی اور جمہوری تاریخ میں یہ مثال کہیں نہیں ملتی کہ ایک ہجوم نے پارلیمنٹ کا داخلی راستہ بند کردیا ہو۔ کسی کو پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ایوان کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :