Live Updates

ماورائے آئین اقدام، پاکستان تحریک انصاف نے اپنا تحر یر ی جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا

جمعہ 22 اگست 2014 14:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے ماورائے آئین اقدام کیخلاف دائر درخواستوں میں اپنا تحر یر ی جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا۔ عمران خان کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ نے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے‘ کارکنان کسی سرکاری عمارت میں نہ تو داخل ہوں گے اور نہ ہی انہیں نقصان پہنچائیں گے۔

تحریک انصاف یقین دلاتی ہے کہ کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جائے گا کہ جس سے ماورائے آئین اقدام ہونے کا کوئی امکان ہو۔ پی ٹی آئی وضع کردہ اصولوں کی پابندی کرے گی‘ تمام کارکنان پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے‘ عمران خان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں‘ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے اور یہ دھرنے آرٹیکل 4‘ 9‘ 15 اور 16 کے تحت دئیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کنٹینرز ہیں انہیں ہٹایا جائے‘ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم نہیں ہونے دی جارہیں‘ حکومت جان بوجھ کر خوف کا ماحول پیدا کررہی ہے‘ عدالت سے استدعاء کی گئی ہے کہ شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے علی ظفر ایڈووکیٹ پیش ہوں گے انہو ں نے بھی اسی طرح کا جواب تیار کیا ہے جو عدالت میں پیش کیا جا ئے گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات