سینیٹ میں بھی وزیراعظم کے استعفے اور اسمبلیوں کی تحلیل کے خلاف قرارداد منظور

جمعہ 22 اگست 2014 13:26

سینیٹ میں بھی وزیراعظم کے استعفے اور اسمبلیوں کی تحلیل کے خلاف قرارداد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی وزیراعظم کے استعفے اور اسمبلیوں کی تحلیل کے خلاف قرارداد منظورکرلی ہے۔ چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو ایوان کے ارکان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے آئین و قانون کی بالادستی کے لئے قرارداد پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے اور اسمبلیوں کی تحلیل کے مطالبے غیر آئینی ہیں۔ آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی خود مختاری کو یقینی بنایا جائے۔ بعد ازاں سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے بھی گزشتہ روز آئین اور قانون کی بالادستی کے حق میں ایک متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے استعفے اور اسمبلیوں کی تحلیل کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :