Live Updates

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی پر پابندی کی درخواست دائرکردی گئی

جمعہ 22 اگست 2014 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ایڈووکیٹ ایم ایچ مجاہد نے اپنی پٹیشن میں موٴقف اختیار کیا کہ پی اے ٹی، اور پی ٹی آئی کے دھرنوں سے اسلام آباد میں لوگوں کی نقل و حرکت متاثر ہو رہی ہے۔درخواست گزار نے کورٹ سے درخواست کی ہے کہ دونوں جماعتوں پر آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت پابندی عائد کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات