قبائلی ٹریبونل ‘ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کا ریکارڈ دوبارہ طلب کرلیا گیا

جمعہ 22 اگست 2014 13:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے کے ٹریبونل نے ایک مرتبہ پھر خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ خیبر ایجنسی میں باڑہ تحصیل کی کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے پر ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمے اور سزا کا ریکارڈ پیش کرے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شاہ ولی خان، پیر فدا اور اکبر خان پر مشتمل یہ ٹریبونل کئی مرتبہ یہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے چکا ہے تاہم ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ان کی سزا کو برقرار رکھنے کے خلاف ایف سی آر کمشنر کے اپیل فورم سے اس ٹریبونل میں منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :