وزیر اعلیٰ اور گور خیبر پختونخوا کا شدید طوفان باد و باران میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار ،پرویز خٹک کی جانب سے جاں بحق اور زخمیوں کے لیئے معاوضے کا اعلان

جمعہ 22 اگست 2014 13:13

اسلام آباد /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور گورنر سردار مہتاب احمد خان نے پشاور میں شدید طوفان باد و باران میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمیوں کے لیئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور شہر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت نے جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے معاوضے اور پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا وزیراعلی کی جانب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے تین تین لاکھ روپے زخمیوں کیلئے پچاس پچاس ہزار روپے اور معذور ہو جانے والوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کمشنر پشاور کو متاثرین کو فوری معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

ادھر گورنر سردار مہتاب نے بھی بارش کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلی حکام کو ہدایات جاری کر دیں ہیں اور نقصانات کے فوری ازالے اور بارش اور آندھی سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔