حکومت کی جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ‘عمران خان انتخابی اصلاحات کمیٹی کو اپنی تجاویز پیش کریں ‘ پرویز رشید

جمعہ 22 اگست 2014 13:10

حکومت کی جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ‘عمران خان انتخابی اصلاحات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ‘عمران خان انتخابی اصلاحات کمیٹی کو اپنی تجاویز پیش کریں۔ایک انٹرویو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کھلے دل سے عمران خان کے آئینی مطالبات تسلیم کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے دھرنا کے شرکاء کے تحفظ کے لئے کنٹینر کھڑے کئے ہیں کیونکہ سیکیورٹی اداروں نے جڑواں شہروں کو سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عمران خان کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے‘ حکومت نے کسی کو گرفتاراور نہ کسی کو زبردستی گھروں کو واپس جانے پر مجبور کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے کارکن بھی عمران خان کے رویہ پر مایوس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رات کو میوزیکل شو سننے کے بعد لوگ روزانہ گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو اپنی تجاویز پیش کریں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان خود کھلاڑی اور امپائر ہے اور وہ روزانہ اپنے بیانات تبدیل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :