بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باوٴنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے

جمعہ 22 اگست 2014 13:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باوٴنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے تاہم چناب رینجرز نے موٴثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں ‘فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، بھارتی فوج نے چارواہ سیکٹر پر شہری آبادیوں اور رینجرز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور مقامی لوگوں کی جانب سے نقل و مکانی کی اطلاعات ملی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :