معاملے کا جلد سے جلد حل چاہتے ہیں ‘ہمیں عوام نے منتخب کیا اور وہی ہمیں گھر بھیجیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعہ 22 اگست 2014 13:10

معاملے کا جلد سے جلد حل چاہتے ہیں ‘ہمیں عوام نے منتخب کیا اور وہی ہمیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معاملے کا جلد سے جلد حل چاہتے ہیں ‘ہمیں عوام نے منتخب کیا اور وہی ہمیں گھر بھیجیں گے، وزیراعظم بھی کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ،عمران خان نوازشریف کو قتل کرنے کی دھمکی دیں گے تو ہمارے کارکنان کی طرف سے بھی رد عمل آسکتا ہے ‘ ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ معاملے کا جلد سے جلد حل چاہتے ہیں دھرنوں سے ملک کو ناقابل تلافی معاشی نقصان ہوچکا ہے،غیر ملکی حکام کے دورے منسوخ کیے جاچکے ہیں جن کے ذریعے اربوں کے معاہدے کیے جانے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بھی کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ،آئین میں صدر اور وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا طریقہ کار موجود ہے اور اسے ہی اپنایا جائے۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کو کارروائی نہ کرنے پر ہٹانے کی بات درست نہیں ‘ حکومت نے تحریک انصاف کے ایک وزیر کے عزیز کو آئی جی لگایا جس سے اس کی نیک نیتی ثابت ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیاست میں مداخلت کی فوجی روایت اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے جو ایک بڑی تبدیلی ہے ٹرپل ون بریگیڈ اب وزیراعظم کی حفاظت کرتی ہے،

متعلقہ عنوان :