مولانافضل الرحمان کابعدنماز جمعہ ملک گیراحتجاج کااعلان

جمعہ 22 اگست 2014 12:56

مولانافضل الرحمان کابعدنماز جمعہ ملک گیراحتجاج کااعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج بعد نماز جمعہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جاری حکومت مخالف دھرنوں اور مارچ کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے گویا شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے حکومت اور ن لیگ کے حق میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ ملک میں عمران اور قادری کیخلاف مظاہرے شروع ہو سکتے ہیں، دھرنے والے جمہوریت کو بلیک میل کر رہے ہیں۔



جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے تیسری قوت کا بھی تذکرہ کیا، کہنے لگے کہ تیسری قوت غیرسنجیدہ نہیں کہ عمران اور قادری کا ساتھ دے، عمران خان کے مطالبات دانشمندی پر مبنی نہیں، مسائل کوآئین کےمطابق ہی حل کیاجائےگا۔