آزاد کشمیر میں 20ہزار میگا واٹ سے زائد ہائیڈرل جنریشن کی گنجائش موجود ہے،سید بازل علی نقوی

جمعہ 22 اگست 2014 12:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات،زراعت ولائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں 20ہزار میگا واٹ سے زائد ہائیڈرل جنریشن کی گنجائش موجود ہے۔آزاد کشمیر میں 9ہزار سے زائد میگاواٹ منصوبوں کی نشاندہی ہوچکی ہے اور 4ہزار سے زائد میگاواٹ پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔ تارکین وطن ہمار ااثاثہ ہیں حکومت انہیں آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے پر ترجیحی سہولتیں مہیا کرے گی۔

ا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ہمارے قائد ہیں جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعلیم،،صحت،سیاحت اور ہایئڈرل پاور کے شعبوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔پیر چناسی ترقیاتی پیکیج سے ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔

(جاری ہے)

و زیراعظم چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میں تمام مقرر کردہ اہداف حاصل کر لئے جایئں گے۔

بیرون ملک مقیم کشمیری ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ہائیڈرل اور ٹورازم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں جن میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ افوج پاکستان کے جذبے کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ملک کو بحرانوں سے نکالا اور اب ایک مرتبہ پھر جب ملک بحران کا شکار ہو چکا ہے سب کی نظریں ایک مرتبہ پھر آصف زرداری کی طرف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر جنت نظیر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے حکومت ان وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے عوام کو تمام جدید سہولتیں مہیا کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا بھارت کنٹرول لائن پر جارحیت کو فروغ دے رہا ہے وزیرا عظم چوہدری عبد المجید نے اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران عالمی برادری کو بھارت کی اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ دفاع وطن کے لئے ان کی قربانیاں لازوال ہیں ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ،میرے خاندان کے لوگ پیپلز پارٹی کے بانیان میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزا دکشمیر میں ٹورازم کے فروغ کے لئے ایسی پالیسی مرتب کی ہے جس کو عملی جامعہ پہنانے آزاد کشمیر سیاحت کا بین الاقوامی مرکز بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے دیگر صحت افزاء مقامات پر سیاحتی کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے اور بین الاقوامی سیاحوں کی سہولت کیلئے سیاحتی مراکز قائم کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 3 میڈیکل کالج،3 یونیورسٹیاں،کوہالہ شاہراہ،متعدد ہایڈرل منصوبے،لیپ ٹاپ سکیم ،کیب سکیم،لچھراٹ ترقیاتی پیکیج ،پیر چناسی سیاحتی پیکیج ا عوامی حکومت کی ایسی شاندار کارکردگی ہے جس کا ماضی کی کوئی بھی حکومت مقابلہ نہیں کر سکتی ۔

متعلقہ عنوان :