پی ٹی آئی نے لاہور میں بھی مارچ کا آغاز کر دیا

جمعہ 22 اگست 2014 11:56

پی ٹی آئی نے لاہور میں بھی مارچ کا آغاز کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) ڈیفنس کے لالک چوک میں خواتی بڑی تعداد میں جمع ہو کر کیمپ میں آزادی کیلئے نعرے لگاتی رہیں تحریک انصاف نے لاہور میں بھی سڑکوں پر مارچ شروع کر دیا، ڈیفنس کے لالک چوک میں میدان سج گیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں احتجاج کی کال دی تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈیفنس کے لالک چوک میں میدان سجالیا ۔

خواتین کی بڑی تعداد آزادی مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے نعرے بازی کرتی رہی ۔ اور تو اور آزادی مارچ والوں نے ڈیفنس کی سڑکوں پر بھی مارچ کر ڈالا ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہی نہیں اب ہر جگہ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگا ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب قوم کی آزادی کےلیے منزل بہت قریب ہے ۔

متعلقہ عنوان :