کروڑوں کی خورد برد،نیب کے پی کے نے پی ڈبلیو ڈی بٹ خیلہ کے ایک اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو کو گرفتار کر لیا

جمعرات 21 اگست 2014 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا نے کروڑوں کی خورد برد کرنے والے پی ڈبلیو ڈی بٹ خیلہ کے ایک اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنیئر کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے این اے 30 سوات میں واٹر سپلائی سکیموں اور ترقیاتی کاموں میں کروڑوں روپے کے خورد برد کرنے کے الزام میں ایک اور ملزم کلیم االلہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ بٹ خیلہ کو گرفتار کر لیاہے، خیبر پختونخوا نے این اے 30 سوات کے مختلف علا قوں تحصیل مٹہ ، تحصیل خوازہ خیلہ میں واٹر سپلائی سکیموں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے کروڑوں روپے مختص کئے گئے تھے ان ترقیاتی فنڈز میں 290 ملین روپے کے گھپلے کئے گئے ہیں جس پر نیب حکام نے تحقیقات کے بعد پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :