ایک میدان میں جمع ہوکر دعا کرلیتے ہیں کہ اے اللہ جو پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتاہے اس پر اپنا عذاب قہر اور عذاب نازل کردے،مولانا الیا س چنیوٹی

جمعرات 21 اگست 2014 20:38

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء ) ایم پی اے انٹرنیشنل ختم نبوت پاکستان کے امیر مولانا محمد الیا س چنیوٹی نے طاہر القادری اور عمران خان کو دعوت مباہلہ دید ی ہے اور کہا ہے کہ ایک میدان میں جمع ہوکر دعا کرلیتے ہیں کہ اے اللہ جو پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتاہے اس پر اپنا عذاب قہر اور عذاب نازل کردے انہوں نے کہا کہ قادری غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ان کی سر گرمیاں مشکوک ہیں وہ شیخ الاسلام نہیں ، عمرا ن خان نے الیکشن کے دوران اپنی پولیٹیکل سیکرٹری کو قادیانی سربراہ مرزا مسرور کے پاس حمایت حاصل کرنے کیلئے بھیجا تھا اور اب بھی یہ نواز شفقت قادیانی کے گھر بیٹھ کر اسرائیل کے وزیر سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں یہ لو گ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہیں یہ لوگ پاکستانی نظام کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :