Live Updates

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا حکومت کیجانب سے کریک ڈاؤن کی صورت میں مشترکہ فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

جمعرات 21 اگست 2014 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کی صورت میں مشترکہ فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ ایک ہزار نوجوان پر مشتمل دستوں نے دھرنے کے شرکاء کے چاروں اطراف میں اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ معلوم ہوا ہے کہ پی آئی ٹی اور پی اے ٹی کے سربراہان کے درمیان ہونے والے معاملات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے شرکاء کے تحفظ کے لیے دونوں جماعتوں کے قائدین نے نوجوانوں پر مشتمل ایک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے ابتدائی طور پر ایک ہزار نوجوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے جو کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مظاہرین کے شرکاء کی حفاظت کرینگے .

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات