کراچی ،بدامنی کا تسلسل جاری ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

جمعرات 21 اگست 2014 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری ۔جمعرات کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے ماربل شاپ پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کی شناخت 55سالہ عنایت ولد شاکر اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بھتہ نہ دینے کا شاخسانہ ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرجانی ٹاوٴن تھانے کی حدود سے ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔تاہم مقتول کی شناخت نہ ہوسکی ۔فیڈرل بی ایریا بلاک 14مکان نمبر 750سے ایک خاتون کی 4دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔لیاری کے علاقے ریکسر لائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر 28سالہ محمد فاروق ولد محمد صدیق زخمی ہوگیا ،جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :