طاہر القادری ملک میں خمینی طرز کے کفریہ انقلاب لاناچاہتے ہیں، اہلسنت والجماعت سوراب

جمعرات 21 اگست 2014 20:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) سوراب میں اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے صوبائی امیر مولانامحمدرمضان مینگل ،مفتی شکر اللہ معاویہ،میرعبداللہ لانگو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضورﷺ کے سیرت کواپناکرصحابہ کرام نے پوری کائنات میں اسلامی انقلاب برپاکیاجس کی بدولت آج بھی دنیا میں سینکڑوں مسلمان موجود ہیں انہوں نے کہاکہ آج مسلمان سیرت النبی کواپنانے کی بجائے سیرت النبی کوصرف سال میں ایک دن مناتے ہیں اسی لے مسلمان دنیابھر میں مختلف کفریہ قوتوں کے مظالم کے شکارہے آپﷺ کی سیرت بے مثال ہے انہوں نے کہاکہ طاہر القادری ملک میں خمینی طرز کے کفریہ انقلاب لاناچاہتے ہیں اگر اہلسنت والجماعت نے ملک میں دھرنون کی کالی دی توجعلی شیخ الاسلام کواپنے جعلی انقلاب کے ساتھ ملک سے بھاگنے پرمجبورہوگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک ہفتے سے طاہرقادری اورعمران خان نے اسلام آباد میں بے شرمی اوربے حیائی کی تمام حدیں پارکی قوم کی ایسی تبدیلی کی ضرورت نہین جس میں ناچ گانے اوربے حیائی کے سوا کھچ نہ ہوا انہوں نے کہاکہ آج کے فوجی اورسول حکمرانوں سے جامعہ حفصہ اورلال مسجد کے معصوم باپردہ طالبات کی خون سوال کررہی ہیں کہ مسجد اورمدرسہ پرآپریشن میں آپ نے دیرنہیں کی لیکن اب ملک میں بغاوت کی نعرہ لگاتے ہوئے قانون شکتی کرنے والوں کواس لیے کھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ اسلام کے نام لیوانہیں ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپرعمران اورطاہرقادری کوگرفتار کرکے ان کے خلاف بغاوت کامقدمہ قائم کریں۔

اگردھرنوں کے ذریعے حکومتوں کوگرانے کارواج شروع ہواتوآئندہ آنے والی حکومتیں ایک ماہ بھی نہیں رہ سکتے انہوں نے کہاکہ آزادی اورانقلاب دھرنوں کے ذریعے وم کویہ پیغام دیاجارہاہے کہ اگر کوئی بھی جماعت اپنے جائزوناجائز مطالبات کومنظورکراناچاہتے ہیں تووہ آئندہ اسی طرھ دھرنادیں اب اجتمادی مظاہروں سے کام نہیں چلے گا۔

متعلقہ عنوان :