Live Updates

حکومت کے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے ساتھ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ،شیخ رشید

جمعرات 21 اگست 2014 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کیساتھ ہونیوالے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ۔ جمعرات کے روز شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف جلد مشترکہ جلسہ کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے شرکاء کے قائدین سے مفاہمت نہیں ہوگی اور ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات محض دکھلاوا ہیں بے سود ہیں ان سے کچھ حاصل ہونیوالا نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات