آزادی و انقلاب مارچ کے شرکاء پر ممکنہ کریک ڈاؤن، طاہر القادری کے کنٹینر کی جگہ کو تبدیل کردیا گیا

جمعرات 21 اگست 2014 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) حکومت کی جانب سے آزادی و انقلاب مارچ کے شرکاء پر ممکنہ کریک ڈاؤن کے پیش نظر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے کنٹینر کی جگہ کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر موجود شرکاء پر کریک ڈاؤن خبروں کے بعد طاہر القادری نے اپنے کنٹینر کی جگہ تبدیل کردی اور اسے عوام کے درمیان میں کھڑا کردیا گیا پی اے ٹی کے کارکنوں کے مطابق یہ اقدام طاہر القادری کو مزید محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا کیونکہ حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کا خطرہ ہے ۔