وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کا پنوں عاقل کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 21 اگست 2014 20:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سندھ کے شہر پنوں عاقل کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا -انہوں نے زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کی دُعا بھی کی۔