Live Updates

عمران خان نشان عبرت بن رہے ہیں ،میڈیا سرکس دکھانا بند کرے ‘ مریم نواز

جمعرات 21 اگست 2014 20:23

عمران خان نشان عبرت بن رہے ہیں ،میڈیا سرکس دکھانا بند کرے ‘ مریم نواز

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نشان عبرت بن رہے ہیں،انہیں سبق سیکھنا چاہیے کہ غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کے حال پر رحم کرے ۔عمران خان نشان عبرت بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید ٹویٹ کیا کہ عمران خان جمہوریت کے دشمن ہیں ، اب جمہوریت اور عمران خان کے درمیان مقابلہ ہے ۔ انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سرکس دکھانا بند کرے تاکہ پاکستانی معاشرہ اپنے کام کی طرف واپس لوٹ سکے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات