امریکی قونصل جنرل کا انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب کے دفاتر کا دورہ

جمعرات 21 اگست 2014 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء ) پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے امریکی قونصل جنرل زیچری وی ہار کن رائیڈر نے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دفاتر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب محمد الیاس غوری نے امریکی قونصل جنرل کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں صوبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے انوسٹمنٹ بورڈ کے کردار سے آگاہ کیا۔

امریکی قونصل جنرل کو انو سٹمنٹ بورڈ پنجاب کی طرف سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی فنی و عملی معاونت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل انویسٹر ریلیشنز جلال حسن ، ڈائریکٹر پراجیکٹ ڈاکٹر سہیل سلیم ، ڈائریکٹر کمیونیکیشن طیبہ کمال ،شہریار رانا اور حماد خاں بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :