کسی قسم کا غیر قانونی اور غیر آئینی قدم اُٹھایا گیا تو اے این پی اس کیخلاف بھر پور کر دار ادا کرے گی ، اسفند یار ولی خان
جمعرات 21 اگست 2014 19:56
صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اور ممتاز سیاستدان اسفند یار ولی خان نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ اگر اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے کسی قسم کا غیر قانونی اور غیر آئینی قدم اُٹھایا گیا تو اے این پی سب سے پہلے اس کے خلاف بھر پور کر دار ادا کرے گی ۔ عمران خان اور طاہر القادری پانچ سال تک انتظار کریں کیونکہ پاکستان کے عوام نے پانچ سال کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے اس لئے پانچ سال تک حکومت کر نا میاں نواز شریف کا آئینی اور قانونی حق ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز حاجی گل زمین شاہ کے حجرہ میں اے این پی ضلع صوابی کے صدر حاجی رحمن اللہ خان کی صدارت میں ایک تاریخی ورکرز کنونشن میں خطاب کے دوران کیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ کارکنوں نے کثیر تعداد میں اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ورکرز کنونشن سے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہو تی کے علاوہ مرکزی وصوبائی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین ، صوبائی ترجمان سر دار حسین بابک اور ضلعی صدر حاجی رحمن اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.