جمہوریہ چیک کے سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

جمعرات 21 اگست 2014 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان پہلے سے موجود تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پارلیمان کی سطح پر رابطوں سے مزید بہتری لائی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ تاجر برادری اور سرکاری سطح پر بھی باہمی رابطوں کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریہ چیک کے سفیر Mr. Miroslav Krenekسے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران کیا۔

اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر رابطوں سے ایک دوسرے کے تجربات اور خیالات کو جاننے کے خاطر خواہ مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی طور پر فوائد حاصل کرنے کے بے شمار ذرائع ہیں لہٰذا جمہوریہ چیک کی تاجر برادری دونوں قوموں کی ترقی کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ جمہوریہ چیک کے سفیر دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے باہمی رابطے اور اس کے ذریعے حاصل ہونے والے فوائد کی راہ ہموار کرے۔

جمہوریہ چیک کے سفیر Mr. Miroslav Krenek نے اسپیکر کے جذبات اور خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں مسلسل رابطوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری سے دونوں ملکوں کو قریب لایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جمہوریہ چیک کی پارلیمنٹ کے چیئرمین کی جانب سے Prague جمہوریہ چیک کے دورے کی دعوت دی جس سے اسپیکر قومی اسمبلی نے بخوشی قبول کیا۔

متعلقہ عنوان :