پنجاب پولیس کا اے ایس آئی شوکت علی اسلام آباد میں ذہنی دباؤکی وجہ سے جا ں بحق

جمعرات 21 اگست 2014 19:22

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) آزادی انقلاب اور لانگ مارچ کے دھرنوں کی ڈیوٹی کے دوران نواحی قصبہ ڈاہرانوالہ کے گاؤں 33/3-Rکا رہائشی پنجاب پولیس کا اے ایس آئی شوکت علی اسلام آباد میں ذہنی دباؤکی وجہ سے جانبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

متوفی شوکت علی دھرنا ڈیوٹی کے دوران اس کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا اور شدید دباؤ کی وجہ سے اس کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ، جسے اسلام آبادہسپتال میں لے جایا گیامگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور خالق حقیقی سے جاملا۔ متوفی کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں لایا گیا جہاں اعلیٰ پولیس افسران و دیگر سینکڑوں لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ مرحوم نے بیوہ اور پانچ بچے سوگوار چھوڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :