پیپلزپارٹی نے موجودہ انتشار کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کوقراردیدیا

جمعرات 21 اگست 2014 19:22

پیپلزپارٹی نے موجودہ انتشار کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کوقراردیدیا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے دبئی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ انتشار کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کوقراردیدیا ہے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اگر کارکردگی بہتر ہو عوامی مینڈیٹ کو کوئی غیر آئینی طریقے سے ہائی جیک نہیں کر سکتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی قیادت نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور مذاکرات کو ہی سیاسی انتشار کا حل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری سمیت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، رحمان ملک ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، امین فہیم ، شیری رحمان ، اویس مظفر ٹپی اور شرجیل میمن سمیت دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں اراکین کی متفقہ رائے تھی کہ موجودہ سیاسی انتشار کی ذمہ دار پاکستان مسلم لیگ ن ہے اور اسے ہی مسائل حل کرنے ہیں جبکہ کچھ ممبران نے نواز شریف کے استعفے کا مشورہ بھی دیا لیکن بلاول بھٹو اپنے موقف پر قائم رہے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی جمہوری عمل کو جاری رکھنا چاہئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر کارکردگی بہتر ہو عوامی مینڈیٹ کو کوئی غیر آئینی طریقے سے ہائی جیک نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :