ملک بھر کی فوجی چھاؤنیوں ‘ ہوائی اڈوں ‘ ایئر پورٹ‘ پولیس لائنز ‘ کینٹ ایریا‘ اہم سرکاری دفاتر و عمارات کے گردونواح میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کا حکم

جمعرات 21 اگست 2014 19:16

اسلام آباد،سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) تحریک طالبان کی طرف سے دہشتگردی کی ممکنہ تخریبی کاروائیوں کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملک بھر کی فوجی چھاؤنیوں ‘ ہوائی اڈوں ‘ ایئر پورٹ‘ پولیس لائنز ‘ کینٹ ایریا‘ اہم سرکاری دفاتر و عمارات کے گردونواح میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کا حکم پولیس ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو حساس اداروں کی طرف سے رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ تحریک طالبان کے امیر مولوی فضل اللہ نے کمانڈو محمد اسحاق اور اس کی ٹیم کو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کا کہا تھا جس پر وزارت داخلہ نے فوری طور پر ملک بھر کی تمام اہم سرکاری تنصیبات ‘ توانائی پراجیکٹس کیساتھ ساتھ فوجی چھاؤنیوں‘ہوائی اڈوں ‘ ایئر پورٹ‘ پولیس لائنز ‘ کینٹ ایریا‘ اہم سرکاری دفاتر و عمارات کی سکیورٹی کو از سر نو مرتب کرنے کا حکم دیا ہے ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی رپورٹس پر ایڈیشنل آئی جی پولیس سپیشل برانچ پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ایک مراسلہ نمبری 11298/2/A&S کے ذریعے اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اہم مقامات جن میں جاری توانائی پراجیکٹس‘ دیگر میگا پراجیکٹس کیساتھ ساتھ ہوائی اڈوں ‘ ایئر پورٹ‘ پولیس لائنز ‘ کینٹ ایریا‘ اہم سرکاری دفاتر و عمارات ودیگر کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے پولیس ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ پنجاب کے ملنے والے سرحدی علاقوں کیساتھ ساتھ دریائی علاقوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا کہا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خیبر پختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونیوالی تمام لوکل ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی مکمل چیکنگ کے بعد ہی آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرح سرگودھا ڈویژن میں مصحف علی میر ایئر بیس‘ ایم ایم عالم ایئر بیس‘ فوجی چھاؤنیوں اور کینٹ علاقوں کی سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :