وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانیوالے تمام حجاج کرام کو شیڈول جاری کردیا

جمعرات 21 اگست 2014 19:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانیوالے تمام حجاج کرام کو شیڈول جاری کردیا ہے امسال حج پر جانیوالی پی آئی اے کی پہلی حج فلائٹ 27 اگست کو پشاور سے 329 حجاج کو لیکر جدہ پہنچے گی قومی ایئر لائن کی 83 پروازوں کے ذریعے 65 ہزار حجاج کو حجاج مقدس پہنچایا جائیگا جبکہ 78 ہزار حجاج کو سعودی ایئر لائن کے علاوہ دیگر ایئر لائن کے ذریعے جدہ پہنچایا جائیگا بالآخر وزارت مذہبی امور نے حج پر جانے سے 6 دن قبل حج فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا ہے امسال حج پر 1 لاکھ 43 ہزار 663 افراد حج کی سعادت حاصل کرینگے پاکستان سے پہلی حج فلائٹ پشاور سے 27 اگست بروز بدھ کو جدہ پہنچے گی جبکہ 83حج فلائٹس کے ذریعے عازمین حج کو اسلام‘ لاہور‘ پشاور ‘ کراچی ‘ کوئٹہ اور دیگر شہروں سے حجاج مقدس پہنچایا جائیگا اسلام آباد سے پہلی حج فلائٹ 2 ستمبر کو روانہ ہوگی 1 ماہ 5 دن جاری رہنے والے آپریشن میں ملک بھر سے سرکاری اور پرائیویٹ پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے 1 لاکھ 43 ہزار 663 عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچایا جائیگا امسال سرکاری سکیم کے تحت 57 ہزار عازمین میں سے نصف کو براہ راست مدینة المنورہ لے جایا جائیگا جبکہ باقی سرکاری نصف حجاج کو جدہ لے جایا جائیگا ذرائع کے مطابق مدینہ شریف پہلے جانیوالے واپسی پر جدہ اور مکہ شریف سے پہلے جانیوالوں کو واپسی مدینہ شریف سے لایا جائیگا تمام اضلاع کے حاجی کیمپوں میں 48 گھنٹے قبل حجاج کو پہنچنے کا کہا گیا ہے جہاں پر انہیں حج پر جانے سے قبل حفاظتی ٹیکے اور پولیو ویکسیئن دی جائیگی پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق حج آپریشن 1 ماہ 5 دن تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :