ملک بھر میں 71 لاکھ سے زائد قومی شناختی کارڈز بغیر تصاویر ، 1 کروڑ سے زائد ایسے جن کے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کا ریکارڈ نادرا کے پاس موجود نہ ہے

جمعرات 21 اگست 2014 19:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) ملک بھر میں 71 لاکھ سے زائد قومی شناختی کارڈز بغیر تصاویر اور 1 کروڑ سے زائد ایسے جن کے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کا ریکارڈ نادرا کے پاس موجود نہ ہے نادرا ذرائع کے مطابق قومی شناختی کارڈ بنانے کیلئے شروع شروع میں فارمز کے ذریعے جن مرد و عورتوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے گئے تھے ان میں سے اسوقت ملک بھر میں 71 لاکھ 35 ہزار سے زائد 609 قومی شناختی کارڈ بغیر تصاویر جبکہ 1کروڑ 9 لاکھ سے زائد ایسے قومی شناختی کارڈ ہیں جن کے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس دستیاب نہیں کیونکہ نادرا کے فارمز پر لگائے گئے انگوٹھے سکین تو کرلئے گئے مگر لوگوں کی طرف سے لگائے جانیوالے انگوٹوں کے صحیح فنگر پرنٹس نہیں ریکارڈ ہوسکے نادرا ذرائع کے مطابق بغیر تصویر والے یہ شناختی کارڈ زیادہ تر خواتین کے ہیں اسوقت بائیو میٹرک پرنٹس کے بغیر ملک میں ایک کروڑ 9 لاکھ 20 ہزار 90 قومی شناختی کارڈ موجود ہیں جن کے فنگر پرنٹس کی شناخت ممکن نہیں ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کی 51 لاکھ 9 ہزار سے زائد شناختی کارڈ مردوں کے ہیں جبکہ 53 لاکھ 10 ہزار 914 خواتین کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :