زرداری تاک میں ہیں،پی پی72گھنٹےمیں دھرنےکی حمایت کرسکتی ہے،شیخ رشید

جمعرات 21 اگست 2014 18:58

زرداری تاک میں ہیں،پی پی72گھنٹےمیں دھرنےکی حمایت کرسکتی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں سلپ پر کیچ آؤٹ ہونے والا ہے، پٹھو گول گرم کسی کابھی ہوسکتا ہے، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی72گھنٹے میں دھرنے کی حمایت کرسکتی ہے، آصف زرداری تانک میں بیٹھے ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی وقت آنے پر درست فیصلے کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو بھی ہوگا نواز شريف کا نقصان ہوگا، سیاست میں وقت ضائع کرنے والے صرف لکیر پیٹتے رہتے ہیں پاکستان میں شام جیسی صورت حال نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے لال حویلی پر حملے کی تیاری کرلی ہے، راول پنڈی کو سیل کر دیا گیا ہے، پولیس ڈانس کر رہی ہے، اسے کوئی نہیں پوچھ رہا، مارشل لاء خواہش اور فرمائش پر نہیں آتا، فوج بامقصد مذاکرات کراسکتی ہے، اتوار تک حل نکل آئے گا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گلی ڈنڈے کا کھلاڑی ہوں، نواز اور عمران کرکٹ کھیلتے ہیں، میں سمجھتاہوں سلپ پر کیچ آؤٹ ہونے والا ہے، پٹھو گول گرم کسی کا بھی ہوسکتا ہے، پیپلزپارٹی72گھنٹے میں دھرنے کی حمایت کرسکتی ہے، آصف زرداری تانک میں بیٹھے ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی وقت آنے پر درست فیصلے کرے گی، لاش گری تو کسی کی بھی گرسکتی ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفت گو میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف بھی نواز شریف کے آگے نہیں بول سکتے، مذاکراتی ٹیم کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں، جو بھی ہوگا نواز شريف کا نقصان ہوگا، اب چھوٹے کیچ سیاست میں اہمیت نہیں رکھتے، عمران اور نواز شریف کے درمیان اعصاب کی جنگ ہے۔

متعلقہ عنوان :