پاکستان میں جاری سیاسی ہلچل سے معیشت متاثر ہوسکتی ہے،اصلاحاتی عمل میں سست روی سے بین الاقوامی مالی معاونت میں کمی آنے کا خدشہ ہے؛موڈیز

جمعرات 21 اگست 2014 18:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تنبیہہ کی ہے کہ حکومت اور عمران خان کے درمیان جاری سیاسی خلش سے معاشی اصلاحات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے ،اصلاحاتی عمل میں سست روی سے بین الاقوامی مالی معاونت میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال پاکستان کی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے جس سے معاشی اصلاحات کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان ریٹنگ کے لئے مثبت ہے۔ کامیاب معاشی جائزے پر پاکستان کو آئی ایم ایف سے پچپن کروڑ ڈالر کی نئی قسط مل جائے گی جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید مستحکم ہو گے۔ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے لئے معاشی اصلاحات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے دیے گئے معاشی اصالاحات کے پروگرام کے 21اہداف میں سے 10پورے کرچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی خسارے کو کم کرنے، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے لیے حکومت کو سیاسی سطح پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :