وفاقی حکومت نے مختلف سیاستدانوں کے نام بنائے گئے فیس بک اور ٹوئٹر سمت تمام سوشل میڈیا سے جعلی اکاؤنٹس فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 21 اگست 2014 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وفاقی حکومت نے مختلف سیاستدانوں کے نام بنائے گئے فیس بک اور ٹوئٹر سمت تمام سوشل میڈیا سے جعلی اکاؤنٹس فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔احکامات وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیمرا کی جانب سے بناء گئی خصوصی کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

21اگست۔

(جاری ہے)

2014ء کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر مختلف حکومتی زراء ،سیاستدانوں کے جعلی اکاؤنٹس کا سخت رد عمل کاا ظہار کرتے ہوئے ان کو فوری ختم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر سعد رفیق کی جانب سے ان کے نام سے منسوب بھی اپنے اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیا ہے اور کہا کہ ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ۔بعض دیگر سیاستدانوں نے بھی اس حوالے سے حکومت سے باقاعدہ شکایات بھی کی تھیں۔۔۔

متعلقہ عنوان :