گو نواز گو کی آواز قومی لہر بن چکی ہے، فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے،

قومی حکومت برائے جمہوری اصلاحات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

جمعرات 21 اگست 2014 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ءن) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ گو نواز گو کی آواز قومی لہر بن چکی ہے۔ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ قومی حکومت برائے جمہوری اصلاحات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ملک پر چھائی فضا ختم اور بہار آنے والی ہے۔ انقلاب کے نتیجے میں قوم کو قائداعظم کا پاکستان ملے گا۔

(جاری ہے)

حکومت خود جمہوریت کو ڈی ریل کر رہی ہے۔ ڈاکو راج ختم کر کے دم لیں گے۔ حکمرانوں پر سکتے کی کیفیت طاری ہے۔ اسلام آباد کے ڈی چوک کو تحریر اسکوائر بنانے والے تبدیلی چاہتے ہیں۔ قوم پوچھتی ہے کہ کیا شریف خاندان نے ملک ٹھیکے پر لے لیا ہے۔ حکومت پکڑ دھکڑ اور راستے بند نہ کرتی تو دھرنے کے شرکاء کی تعداد دوگنی ہوتی۔ ہزاروں کارکنان اب بھی جیلوں اور حوالات میں پڑے ہیں۔ حکومت اپنے قائم رہنے کا آئینی اور قانونی جواز کھو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :