شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ، بلو بٹ سمیت درجنوں افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 21 اگست 2014 18:07

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) ملتان میں پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کا مقدمہ ن لیگی کے ضلعی صدر بلال بٹ عرف بلو بٹ کیخلاف درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں دیگر 18 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملتان میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کا مقدمہ مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر بلال بٹ سمیت 18 نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے سیکریٹری کی جانب سے دی گئی مقدمے کیلئے درخواست میں 50 نامعلوم کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :