چوہدری برادران سے امریکی اور چینی سفیروں کی ملاقاتیں

جمعرات 21 اگست 2014 17:28

چوہدری برادران سے امریکی اور چینی سفیروں کی ملاقاتیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے امریکی اور چینی سفیر وں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں تعینات چینی اور امریکی سفیر نے چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ملک میں جاری سیاسی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محمکہ خارجہ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف ایک منتخب وزیراعظم ہیں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنوں کے باعث سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہیں۔