Live Updates

حکومت کریک ڈاؤن کا پروگرام بنا چکی ہے، تحریک انصاف کاالزام

جمعرات 21 اگست 2014 17:24

حکومت کریک ڈاؤن کا پروگرام بنا چکی ہے، تحریک انصاف کاالزام

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) حکومت کی طرف سے آئی جی اسلام آباد ہے ہٹائے جانے کے اقدام کو کریک ڈاؤن کی کوشش قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات معطل کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو مظاہرین کیخلاف کریک ڈاوٴن سے انکار پر عہدے سے ہٹادیا گیا، حکومت نے بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات معطل کردیئے ہیں۔تاہم دوسری جانب حکومتی ترجما ن نے ایک بیان میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مارچ کے شرکاء کے خلاف کریک ڈاؤن کا کوئی پروگرام نہیں بنایا گیا اور آئی جی اپنی درخواست پر طویل رخصت پر گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :