وفاقی حکومت کی جانب سے ملتان میں شاہ محمود قریشی کے گھر پر (ن) لیگی کارکنان کے حملے پر بلو بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرانے اور فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جانے کا قوی امکان

جمعرات 21 اگست 2014 17:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وفاقی حکومت کی جانب سے ملتان میں تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی کے گھر پر (ن) لیگی کارکنان کے حملے پر بلو بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرانے اور فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے واقعے کے حوالے سے حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

21اگست۔2014ء کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ملتان میں شاہ محمود قریشی کے گھر پر (ن) لیگی کارکنان کے حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ جس وقت پارلیمنٹ کے اردگرد موجود مظاہرین سے مذاکرات کئے جارہے ہیں اس دوران اس طرح کے اقدامات مسائل پیدا کرینگے اور حالات اور اور بھی خراب ہوسکتے ہیں