سمندری دائیاں نے ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا کر نے کے بعد ڈ یڑھ لا کھ میں فروخت کردیا

جمعرات 21 اگست 2014 16:43

سمندری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) سمندری دائیاں نے ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا کر نے کے بعد ڈ یڑھ لا کھ میں فروخت کردیا ، پو لیس نے ملزمان گرفتار کر لیے ، دائیاں فرار،مقد مہ درج ، تفصیلات کے مطا بق نواحی گاؤں 494گ ب کے ر ہائشی ہاشم ولد مانک کی اہلیہ آسیہ بی بی کو ڈلیوری کے لیے ملز مہ دائیاں نوراں بی بی ڈاکٹر امجد کے ہسپتال لے گئی ڈ لیوری کے بعد نوراں بی بی نے کو ثر بی بی ، اور منیر نے بچے کو اغوا کر لیا اور انہیں کہا کہ ان کا بچہ فوت ہوا پیدا ہوا ہے اور بچے کو ڈ یڑھ لا کھ روپے میں جڑانوالہ میں فروخت کر دیا جس کا تھا نہ ماموں کانجن میں مقدمہ نمبر 408ہوا جس پر ایس پی صدر امیر عبد اللہ نے ڈی ایس پی سرکل سمندری ملک اعجاز نے فوری طور پر ملزمہ کو ثر بی بی کو گر فتار کر لیا اور اس کے انکشاف پر چکنمبر 116گ ب تھانہ صدر جڑانوالہ سے خالدہ مبین زوجہ منظور ، منظور ولد محمد بوٹا کے گھر سے نو مولود بچہ برآ مد کر لیا ایس ی صدر امیر عبداللہ نے ڈی ایس پی آفس سمندری میں پریس کا نفرنس میں بتا یا کہ پو لیس نے اس پر فوری کاروائی کرتے ملزمان کو گر فتار کر لیا ہے اور اسکی کیس کی مرکزی کردار نوراں بی بی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :