صوابی،موضع کوٹھا میں ایک نوجوان خاتون سمیت دو بوری بند لاشیں برآمد

جمعرات 21 اگست 2014 16:43

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء)موضع کوٹھا میں ایک نوجوان خاتون سمیت دو بوری بند لاشیں برآمد ہوئی سیرئی چارباغ میں نوجوان کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا جب کہ کالو ڈھیر میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح صفدر شہید چوک کے قریب میرہ ونڈ کے مقام پر کھیتوں سے ایک خاتون اور ایک شخص کی بوری بند قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی دونوں لاشیں انتہائی گلی سڑی تھی نامعلوم شخص کے قبضے سے شناختی کارڈ بنام شمس القمر ولد محمد حسین سکنہ ماشوککر بڈہ بیر برآمد ہوئی ہے جب کہ ان کی عمر 44,43سال تک ہے اسی طرح خاتون کی عمر 30,28 تک ہو گی پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا اور بعد ازاں امانتاً دفنا دیا گیا پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق فصل گنا سے یاسر ولد تاج بہادر کی قتل شدہ لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا مقتول تین یوم قبل لاپتہ ہو چکا تھا جب کہ کالو ڈھیر میں خود کشی کر نے والے نوجوان امیر افسر دوران تفتیش پولیس راز اُگل گئی کہ میر افسر نے خود کشی نہیں بلکہ اسے اپنے بھائی عامر نے قتل کیا تھا اور وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی تھی دریں اثناء موضع کوٹھا میں ملوک ضمیر گلزار کی فائرنگ سے جاں بحق جب کہ ملوک ضمیر اور عاقب کی فائرنگ سے گلزار زخمی ہو گیا پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے