خورشید شاہ نے بھی وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کر دی

جمعرات 21 اگست 2014 16:41

خورشید شاہ نے بھی وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کر دی۔ کہتے ہیں عمران خان کے چھ نکات مان لیں۔ استعفے کی ڈیمانڈ آخری نمبر پر رکھیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان بار کونسل کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کو تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے مطالبات مان لینے چاہیے لیکن عمران خان مطالبات کی فہرست میں ترجیحات کو تبدیل کریں۔ وزیراعظم کے استعفے کی بات پانچواں یا چھٹا مطالبہ ہونا چاہیے کیونکہ دھاندلی ثابت ہونے پر میاں صاحب سے استعفٰی لینا آسان ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری عدالتی کمیشن کی تحقیقات پر یقین رکھیں، تمام سیاسی جماعتوں نے مسئلے کا حل نکالنے کی تجویز کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ آنے میں کم از کم دو ماہ لگ سکتے ہیں۔ نواز شریف اور عمران خان سمیت سب کو عدلیہ پر اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :