ریڈ زون ایریا سے پاک فوج کے انفنٹری دستے کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر

جمعرات 21 اگست 2014 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا سے پاک فوج کے انفنٹری دستے کی فی الفور واپسی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی‘ اپیل میں کہا گیا ہے کہ اپنے آئینی حلف کے پیش نظر افواج پاکستان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سیاسی شور شرابے سے دامن بچانا چاہئے کیونکہ وفاقی حکومت کے مطابق فوج کو کسی سیاسی جلوس کے باعث نہیں بلایا گیا۔

شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج سے سنتری کی ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی اور نہ ہی مذکورہ آرٹیکل کے تحت فوج‘ پولیس اور سول آرمڈ فورسز کیساتھ مل کر کارروائی کی مجاز ہے۔ اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے تعینات فوجی دستے کی تعداد تو مسلح افواج سے مذاق ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی توجہ باالخصوص چیف آف آرمی سٹاف کیساتھ وزیراعلی پنجاب کی مسلسل ملاقاتوں کی طرف دلوائی گئی۔

اپیل کنندہ شاہد اورکزئی نے کہا کہ یہ ملاقاتیں آئین سے ماوراء ہیں کیونکہ آئین کے تحت مسلح افواج کی کمانڈ اینڈ کنٹرول بلا شرکت غیرے وفاقی حکومت کے پاس رہنی چاہئے اور کوئی صوبائی حکومت فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر میں ٹانگ نہیں اڑا سکتی۔ آئین کے تحت آرمی چیف سیاسی جماعتوں کے مابین صلح و آشتی میں کوئی فریضہ نہیں رکھتا اور فوج کو سیاست میں غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ سپریم کورٹ کو یاد دلایا گیا کہ 15 اگست کو عدالت نے تمام ریاستی اداروں کو خبردار کیا تھا لہٰذا آرٹیکل 245 کیخلاف اس اپیل کی فوری سماعت کی جائے

متعلقہ عنوان :