پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ، گاڑی کو شدید نقصان پہنچا

جمعرات 21 اگست 2014 16:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی جارہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار ڈرائیور لاس نائیک امجد علی شدید زخمی ہوگیا اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :