تمام ریاستی ادارے آئین و قانون کے طابع ہیں،خواجہ سعد رفیق

جمعرات 21 اگست 2014 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین و قانون کے طابع ہیں،پارلیمنٹ ہاؤس سمیت کسی ریاستی ادارے کو یرغمال بنانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ۔تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے محاصرے کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں رہنماؤں کا غیر جمہوری اقدامات پر عدم اعتماد ہے۔

عمران خان کو بتادیں کہ اگر وزیر اعظم اور پارلیمنٹ وجود نہیں رہیں گے تو قانون سازی کیسے ہوگی ۔چند ہزار لوگوں کی طرف شدت اور طاقت کے زور پر اسمبلی تحلیل کی جائے گی نہ ہی وزیر اعظم مستعفی ہوں گے۔ عمران خان اور قادری کے غیر پارلیمانی الفاظ ،گالم گلوچ اور الزامات سے قوم کومایوس کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے شروع دن سے لچک کا مظاہرہ کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلے دل سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پاس مذاکرات کے لئے گئے تھے مگر مذاکرات کی پیش کش کو نظر انداز کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سوال کے جواب دیں کہ اگر وزیر اعظم بھی نہ رہیں اور اس پارلیمنٹ کو بھی ختم کر دیا جائے تو قانون سازی کیسے ہوگی ۔

حکومت نے دونوں جماعتوں کے تمام آئینی مطالبات کو تسلیم کئے مگر اس کے باوجود ہٹ دھرمی ،گالم گلوچ اور غیر مہذب سیاست کی جارہی ہے جس سے کروڑوں پاکستانیوں باالخصوص تحریک کے ووٹرز کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف منتخب وزیر اعظم ہے ۔چند ہزار لوگوں کے احتجاج پر کروڑوں پاکستانیکے دیئے گئے مینڈیٹ پر ڈاکلہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

متعلقہ عنوان :