یہ بات واضح ہے کہ نوازشریف مستعفی نہیں ہوں گے،خواجہ آصف

جمعرات 21 اگست 2014 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کبھی بھی مستعفی نہیں ہوں گے‘ یہ بات بالکل واضح ہے‘ پارلیمنٹ نے بھی قرارداد منظور کرلی ہے‘ مذاکرات کا عمل خوش آئند ہے‘ فوج کا ٹیک اوور کرنا افواہیں تھیں‘ پاک فوج بھی وفاقی حکومت کا حصہ ہے‘ انقلاب اور لانگ مارچ کو طاقت کے ذریعے نہیں ہٹایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کا اقتدار میں آنا افواہیں تھیں اور میں نے کبھی بھی افواہوں پر تبصرہ نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کبھی بھی مستعفی نہیں ہوں گے۔ لانگ مارچ کرنے والوں سے مذاکرات خوش آئند ہیں۔ پاک فوج وفاقی حکومت کا حصہ ہے اور ہم سب حکومت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں کو کبھی طاقت سے نہیں ہٹایا جائے گا۔ احتجاج ان کا حق ہے۔ وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اس سلسلے میں تمام پارلیمنٹرینز نے قرارداد بھی منظور کرلی ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم پر پوری پارلیمنٹ کا اعتماد ہے