کراچی، لانڈھی کے علاقے شیر پاؤکالونی میں پولیس اوررینجرز کا مشترکہ آپریشن شروع کردیا گیا

جمعرات 21 اگست 2014 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) کراچی، لانڈھی کے علاقے شیر پاؤکالونی میں پولیس اوررینجرز کا مشترکہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے آپریشن میں 400 سیکیورٹی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ گھر گھر تلاشی جاری ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ علاقے کے داخلے اورخارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں اورآپریشن کے دوران کسی کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :