وزارت داخلہ کا تحریک انصاف اور پاکستانی عوامی تحریک کے مظاہرین کے ریڈ زون میں داخل ہونے،سکیورٹی انتظامات میں بدنظمی سمیت دیگر اقدامات کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ مطعل، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیدیا گیا

جمعرات 21 اگست 2014 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وزارت داخلہ نے تحریک انصاف اور پاکستانی عوامی تحریک کے مظاہرین کے ریڈ زون میں داخل ہونے،سکیورٹی انتظامات میں بدنظمی سمیت دیگر اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو مطعل کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ ہاؤس سمیت ریڈ زون میں سکیورٹی انتظامات میں بد نظمی ،مظاہرین کے ریڈ زون میں داخل ہونے اور پارلیمنٹ کے محاصرے سمیت دیگر بد نظموں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد معطل کر دیا ہے اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی معطلی میں ان پولیس اہلکاروں کے کردار کو معاون قرار دیا جارہا ہے جنہوں نے بدھ کی رات تحریک انصاف کے چشن آزادی مارچ میں ڈانس کا مظاہرہ کر کے اپنی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا ۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ آئی جیا سلام آباد نے مظاہرین کو روکنے کے حوالے سے وزارت داخلہ سے تحریری احکامات کا مطالبہ کیا تھا اور زبانی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا