Live Updates

عمران خان اور طاہرالقادری نے ہماری اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے،اکرم درانی

جمعرات 21 اگست 2014 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وزیر مملکت اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے ہماری اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اکٹھے رہتے ہیں، پوری دنیا میں ہمارے اسلامی ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے ہماری اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔

نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اکٹھے رہتے ہیں، پوری دنیا میں ہمارے اسلامی ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ طاہرالقادری نے کوئی بھی ایسا کام نہیں چھوڑا جس سے ہمیں اپنی تہذیب اور اسلامی ملک کے اسلامی کلچر پر انتہائی افسوس ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اکٹھا کرکے نچوانا اور اونچی آواز میں گانے گانا‘ ہماری اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا ہے۔

(جاری ہے)

اکرم خان درانی نے کہا کہ ان کے اتنے بڑے کام پر حکومت نے پھر بھی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی حکومتی مشینری استعمال نہیں کی کیونکہ دونوں نے خواتین اور بچوں کو اپنی ڈھال بنایا ہوا ہے۔

دونوں کو اس ملک پر رحم کرنا چاہئے کیونکہ اسمبلی کے اندر اجلاس ہورہا ہے اور میوزک کی آواز سے ہم بات بھی نہیں کرسکتے۔ دونوں نے دستور اور آئین کو نہیں مانا۔ شاہراہ دستور پر قبضہ کرکے ایک عجیب کام کیا ہے۔ دونوں کو پوری دنیا میں اپنے وطن کی جگ ہنسائی کرنے سے گریز کرنا چاہئے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :