Live Updates

عمران خان اپنے لئے کنواں نہ کھودیں، اعجاز الحق

جمعرات 21 اگست 2014 16:10

عمران خان اپنے لئے کنواں نہ کھودیں، اعجاز الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) اعجاز الحق کہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک طرف اور 2 جماعتیں دوسری جانب ہیں، عمران خان اپنے لئے کنواں نہ کھودیں، حکومت کی جانب سے صبر و تحمل کا مظاہرہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں خطاب کے دران مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے دائرہ اختیار میں بات چیت کی جائے گی، مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، حکومت نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک طرف اور 2 دوسری طرف ہیں، ریڈ زون کوئی مقبوضہ علاقہ نہیں جس کو فتح کیا جائے، کوئی شخص بھی اپنی عدالت لگاکر فیصلہ نہیں کرسکتا، عمران خان اپنے لئے کنواں نہ کھودیں۔ س

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :