ہمیشہ سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کا حامی ہوں، شہباز شریف

جمعرات 21 اگست 2014 16:01

ہمیشہ سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کا حامی ہوں، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئین اور جمہوری نظام کے تحفظ کے عزم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کا حامی ہوں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم آزادی کو متنازع بنانیوالے آج خود سڑکوں پر متنازع بن چکے ہیں، سیاسی جماعتوں کا آئین اور جمہوری نظام کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کا حامی ہوں، حکومت معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے ہر اقدام اٹھارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :