Live Updates

مرنے کیلئے تیار ہیں۔ نوازشریف انتہائی بزدل شخص ہے، کارکنوں پر حملہ کرنے والا ہے۔۔۔ عمران خان کا کارکنوں سے خطاب

جمعرات 21 اگست 2014 15:38

مرنے کیلئے تیار ہیں۔ نوازشریف انتہائی بزدل شخص ہے، کارکنوں پر حملہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔21اگست 2014ء) تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ایک بزدل آدمی ہیں، اور وہ کارکنوں پر تشدد کیلئے پولیس کا استعمال کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے آئی جی اسلام آباد کو اسلئے انکے عہدے سے ہٹا دیا کیونکہ انہوں نے عا م شہریوں پر تشدد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس اہلکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے انکو کہا کہ اپنی چھوٹی سی تنخواہ کیلئے میرے کارکنوں پر تشدد نہ کرنا۔ انہوں نے اپنے کنٹینر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے گولی کھانے کو تیار ہیں۔انہوں نے انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو گیدڑ اعلیٰ قرار دیا، اور گولی چلانے کا ارادہ بنانے والے پولیس اہلکاروں اور افسران پر لعنتیں بھیجتے رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات